ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو سےلاپتہ سات بچوں میں سے 4بچے منگلورو میں پائے گئے

بنگلورو سےلاپتہ سات بچوں میں سے 4بچے منگلورو میں پائے گئے

Wed, 13 Oct 2021 19:25:18    S.O. News Service

منگلورو :13؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بنگلورو سے لاپتہ ہونے والے سات  بچوں کے معاملے نے لوگوں کو اُس وقت حیرت میں ڈال دیا جب  ایک لڑکی اور تین  لڑکے  مینگلور میں  پائے گئے۔

بنگلورو سے اتوار کو سات بچے اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئےتھے۔ جن میں سے تین بچے پیر کو ہی بنگلورو میں پائے گئے تھے تو بقیہ چار بچوں کی تلاش جاری تھی۔ مگر اب خبر ملی ہے کہ امرت ورشنی ، رائین سدھارتھ ، چنتن  اور بھومی نامی بچے منگلورو میں پائے گئےہیں۔بتایا گیا ہے کہ  20سالہ لڑکی امرت ورشنی   دیگر  بچوں کی رہنمائی کررہی تھی ، اس کی باتیں سن کر ہی بچے گھر سے لاپتہ ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پیر کی رات بنگلورو سے ایک پرائیویٹ بس کے ذریعے امرت ورشنی اور تین بچے منگل کی صبح منگلورو پہنچے ۔ صبح 7بجے شہر کے امبیڈکر سرکل پر چاروں  لوگ بس سے اترے تو پڑوس میں ہی کھڑے ہوئے آٹو ڈرائیوروں کی نظر میں آگئے۔ بچے وہاں موجود چند افراد کے پاس موبائیل لےکر بات کرنےکی کوشش میں تھے تو دوسرے بچے یہاں لاڈج کہاں ملے گی پوچھ رہے تھے اور اسی طرح زیورات گروی رکھنے کے متعلق بھی معلومات حاصل کرتے دیکھے گئے۔ بچوں کی چال چلن پرآٹو ڈرائیور پرشانت اور رمیش کو شبہ ہواکہ کہیں یہ بنگلورو سےلاپتہ ہونے والے بچے تو نہیں ہیں؟۔

آٹو میں موجود پیر کا اخبار دیکھاتو ڈرائیوروں کو یقین ہوگیا کہ بنگلورو سے لاپتہ ہونےوالے بچے یہی ہیں۔ آٹوڈرائیورنے  بچوں سے بات کرتےہوئے سب کچھ معلومات حاصل کیں ۔ بچے آٹو میں بیٹھ گئے ،بچوں سےکہاگیا کہ  پولس تھانہ جائیں گے تو جواب ملاکہ چلئے۔ ڈسٹ بین میں پھینکے گئے بیگ لے کر پانڈیشور پولس تھانہ پہنچ کر بچوں کو پولس کو سونپ دیا۔ اس کے بعد پولس  نے بچوں کے والدین سے رابطہ کرتےہوئے انہیں بلا بھیجا۔ سرپرست پولس تھانہ پہنچے تو بچوں کو ان کے حوالے کئے جانے کی جانکاری پولس نے دی ہے۔


Share: